قومی کرکٹرز کی گزشتہ دو سال کی آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئیں
جمعہ 18 مارچ 2016 13:17
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی گزشتہ دو سالوں کی آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ 2014ء کے دوران کھلاڑیوں کی آمدن 41 کروڑ 46 لاکھ جبکہ 2015ء کے دوران 50 کروڑ 57 لاکھ آمدن ہوئی‘ شاہد آفریدی کی 2014ء میں آمدن 2 کروڑ 69 لاکھ جبکہ 2015ء میں 1 کروڑ 85 لاکھ رہی۔ محمد حفیظ کی 2014ء میں آمدن 3 کروڑ 59 لاکھ جبکہ 2015ء میں 3 کروڑ 92 لاکھ رہی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی سال وار آمدن میں بتایا گیا کہ مصباح الحق کی 2014ء میں آمدن 2 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار ‘ سعید اجمل 3 کروڑ 59 لاکھ‘ یونس خان ایک کروڑ 33 لاکھ ‘ عمر گل 3 کروڑ 59 لاکھ ‘ احمد شہزاد دو کروڑ 16 لاکھ‘ جنید خان دو کروڑ 95 لاکھ‘ اسد شفیق ایک کروڑ 8 لاکھ‘ عمر اکمل 2 کروڑ 16 لاکھ‘ صہیب مقصود 2 کروڑ 95 لاکھ‘ سرفراز احمد 3 کروڑ ایک لاکھ‘ بلاول بھٹی 2 کروڑ 16 لاکھ‘ اظہر علی ایک کروڑ آٹھ لاکھ نوے ہزار‘ شرجیل خان 1 کروڑ 63 لاکھ‘ ذوالفقار بابر ‘ خرم منظور 84 لاکھ 72 ہزار‘ ناصر جمشید 1 کروڑ 63 لاکھ‘ محمد عرفان 60 لاکھ 72 ہزار روپے کی آمدن ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.