سدہارت ملہوترا نے کرن جوہر کو اپنا ”گاڈ فادر “ قرار دیدیا
جمعہ 18 مارچ 2016 13:23
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکار سدہارت ملہوترا آجکل کرن جوہر کی پروڈکشن ”کپور اینڈ سنز “کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ اداکار نے فلم کی تشھیری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا شمار ان خوش نصیب اداکاروں میں ہوتا ہے جنھیں کرن جوہر جیسے فلمساز اپنی فلم کے زریعے بولی ووڈ میں متعارف کراتے ہیں۔
واضح رہے سدہارت ملہوترا کو سب سے پہلے کرن جوہر نے اپنی 2012ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ایئر “میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا تھا۔(جاری ہے)
علا وہ ازیں اداکار کا کہنا ہے کہ انھوں نے فنی سفر کے دوران سب سے ذیادہ پروجیکٹس کرن جوہر کی دھرم پروڈکشن کے بینر تلے ہی مکمل کرائے ہیں۔بولی ووڈ میں گاڈ فادر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سدہارت کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں کرن جوہر کو اپنا گاڈ فادر مانتے ہیں اور ہمیشہ مانتے رہیں گے۔
یاد رہے کپور اینڈ سنز میں سدہارت ملہوترا کے ہمراہ عالیہ بھٹ ، فواد خان اور رشی کپور نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔کرن جوہر کی پروڈکشن کپور اینڈ سنز 18مارچ کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.