بھارتیہ جنتا پارٹی کے راہنماءنے ”بھارت ماتا کی جئے“کا نعرہ نہ لگانے سے انکار پر اسدالدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا
میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 13:46
لکھنو (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مارچ۔2016ء) ہندوستان میں مسلمانوں کی بڑی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے 'بھارت ماتا کی جئے' کا نعرہ نہ لگانے کے بیان پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماءنے ان کی زبان کاٹنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے رہنما شیام پرکاش دیویدی نے اعلان کیا کہ جو بھی اسد الدین اویسی کی زبان کاٹے گا اس کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق شایام پرکاش دیویدی نے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ اسد الدین اویسی کو ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ مہارشٹرا میں 4 روز قبل ایک جلسے سے خطاب میں اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ اگر میرے گلے پر چھری بھی رکھ دیں تب بھی میں 'بھارت ماتا کی جئے' کا نعرہ نہیں لگاوں گا۔(جاری ہے)
بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کر دی تھی کہ 'جئے ہند' کا نعرہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ اتر پردیش کی بی جے پی نے شیام پرکاش دیویدی کو اعلان کے فوری بعد پارٹی کے عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ 15 دن کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی۔ہندوستان کے نشریاتی ادارے زی نیوز کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سوامی سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن مادھوکر بھگوت نے مطالبہ کیا کہ اسد الدین اویسی کی ہندوستانی شہریت ختم کی جائے۔موہن مادھوکر بھگوت کا کہنا تھا کہ اسد الدین اویسی کو اپنے اس بیان کے بعد پاکستان چلے جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ نہ لگائے ان کی ہندوستانی شہریت اور ووٹ کا حق ختم کر دینا چاہیے۔دوسری جانب دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت نے لکھنو میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، خیال رہے کہ ہندوستان کا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ ہے، ایک سال میں اب تک 6 بار ریاستی حکومت اسد الدین اویسی کو جلسوں کی اجازت دینے سے انکار کر چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.