گوجرہ‘ پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ کی گاڑی پر فائرنگ ‘3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ‘امجد وڑائچ محفوظ رہے
جمعہ 18 مارچ 2016 16:24
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جبکہ امجد وڑائچ محفوظ رہے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جھنگ روڈ پر پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں امجد وڑائچ محفوظ رہے جبکہ اس دوران ان کے 3 سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خالد وڑائچ کے بڑے بھائی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.