پاکستان میں انسداد ٹی بی کے لئے یو ایس ایڈ پاکستان کا سب سے اہم اور طویل المدتی شراکت دار ہے ٗ جلیل عباس جیلانی
وزیراعظم محمد نواز شریف اورامریکی صدر باراک اوباما کی ملاقات کے دوران صحت میں تعاون ایک اہم ایجنڈا تھا ٗ تقریب سے خطاب
جمعہ 18 مارچ 2016 18:05
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسداد ٹی بی کے لئے یو ایس ایڈ پاکستان کا سب سے اہم اور طویل المدتی شراکت دار ہے ٗ وزیراعظم محمد نواز شریف اورامریکی صدر باراک اوباما کی ملاقات کے دوران صحت میں تعاون ایک اہم ایجنڈا تھا۔پاکستان کو ٹی بی کے خلاف موثر اقدامات کرنے پر عالمی ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ یہ ایوارڈ ٹی بی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی موثر کاوشوں کا اعتراف ہے جس کیلئے وہ عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر ہمارے لئے باعث طمانیت ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی ہمارے ویکسی نیشن پروگرام نے اپنے اہداف حاصل کئے ہیں ٗپاکستان میں ٹی بی کے خاتمہ کیلئے تین ملین افراد کو ٹی بی سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کی گئی جس کیلئے 1300مقامات پر طبی مرکز قائم کئے گئے ۔(جاری ہے)
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اورامریکی صدر باراک اوباما کی ملاقات کے دوران صحت میں تعاون ایک اہم ایجنڈا تھا اور دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیاتھا کہ اس شعبہ میں باہمی تعاون میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ پاکستان اور امریکا کو درپیش بائیولوجیکل خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں یو ایس ایڈ کی پاکستان میں شعبہ صحت کے بارے کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں انسداد ٹی بی کے لئے یو ایس ایڈ پاکستان کا سب سے اہم اور طویل المدتی شراکت دار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.