عراق میں داعش نے جاسوسی کے الزام میں6 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا
داعش جنگجوؤں نے 4افراد کو سروں میں پستول سے گولیاں ماریں، ایک کو کلاشنکوف کی گولی ایک شخص کی گردن میں بم باندھ کر اسے اڑا دیا ، ایک دوسرے شخص کا سر خنجر کے ذریعے سے تن سے جدا کردیا گیا
جمعہ 18 مارچ 2016 18:33
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش نے عراق کے شہر فلوجہ میں6 افراد کو عراقی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین مختلف طریقوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں یہ ہلاکتیں دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع الانبار گورنری کے شہر فلوجہ میں کی گئیں۔
6 افراد کو3 مختلف طریقوں سے ہلاک کیے جانے کی تصاویر اور فوٹیجز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
زیرحراست چھ افراد کو نارنگی رنگ کا لباس پہنائے دکھایا گیا ہے۔ جنہیں بعد ازاں قتل کردیا جاتا ہے۔داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوجہ کی ایک اسلامی عدالت نے ملزمان کو جاسوسی اور عراق حکومت کو داعش کی مخبری کے ساتھ ساتھ مرتد ہونے کی سزائیں سنائی تھیں اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دیا تھا۔ان میں سے 4افراد کو سروں میں پستول سے گولیاں مار کر، ایک کو کلاشنکوف کی گولی جب کہ ایک شخص کی گردن میں بم باندھ کر اسے اڑا دیا گیا۔ ایک شخص کا سر خنجر کے ذریعے سے تن سے جدا کردیا گیا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.