این اے 153،ضمنی الیکشن،مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پر متوالوں کا جشن،بھنگڑے،رقص،مٹھائیاں تقسیم
جمعہ 18 مارچ 2016 18:42
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) این اے 153کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار رانا قاسم نون کی بھاری اکثریت سے کامیابی پرلیگی کارکنوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں جشن منایا۔ملتان شہر بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔لیگی متوالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور بھنگڑے ڈالے ۔لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ راناقاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پرا ظہار اعتماد ہے۔
جنوبی پنجاب کی عوام نے مسلم لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔وزیرآبادکے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن)کلین سویپ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق این اے 153جلالپورپیروالا کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی پرملتان بھر میں جشن منایا گیا ،شہر بھر میں جشن کی مختلف تقاریب منعقد ہوئیں۔(جاری ہے)
مسلم لیگ(ن)ضلع ملتان کے زیراہتمام چوک کچہری پر رانا قاسم نون کی کامیابی کا جشن منایا گیا،اس موقع پر متوالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔
مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر بلال بٹ اورضلعی جنرل سیکرٹری اطہر ممتازنے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور تبدیلی کے جھوٹے دعوے داروں کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا قاسم نون کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ عوام مسلم لیگ(ن)کی پالیسیوں پر اعتماد کااظہار کرتے ہیں۔اس موقع پر شیخ الطاف،راؤ ابرار،شاہد مختارلودھی،منیرلنگاہ،آصف کمبوہ،منظور کھوسہ ودیگر بھی موجود تھے۔مسلم لیگ(ن)سٹی ملتان کی طرف سے جلالپور پیروالا میں لیگی امیدوار کی شاندارکامیابی پر سٹی سیکرٹریٹ پر جشن منایا گیا۔کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،یوسی چئیرمین ندیم اکبر،شیخ عبیدالرحمن،صادق قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن)ضلع ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ارشد گجر نے میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی پر زکریا ٹاؤن میں جشن منایا،اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر چوہدری ارشد گجرکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کی کامیاب پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث حکومت کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کے زیراہتمام بھی جلالپورپیروالا میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار راناقاسم نون کی کامیابی پر لیگی رہنما تہمینہ نور اقبال کی رہائشگاہ ٹی چوک شاہ رکن کالم کالونی میں جشن کی تقریب ہوئی جس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)ملتان افشین بٹ نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.