ایشیا پیسیفک کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا رکن ممالک کی سائبر سیکیورٹی میں استعداد بڑھانے ، خطرات کو سمجھنے اور نمٹنے کیلئے سائبر مشقوں کا انعقاد ،32 ٹیموں نے حصہ لیا، مشقوں سے پائیسا کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ممکنہ سائبر حملے سے نمٹنے کی صلاحیت میں مزید بہتری آئی ، مالیاتی شعبے میں اس طرز کے حملوں کے بچاؤ میں منفرد صلاحیت پیدا ہوئی ہے،صدر پائیسا عمار حسین جعفری کی پریس کانفرنس
جمعہ 18 مارچ 2016 22:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) ایشیا پیسیفک کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم ہر سال اپنے رکن ممالک کی سائبر سیکیورٹی میں استعداد بڑھانے، سائبر سیکیورٹی کے ممکنہ خطرات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کیلئے سائبر مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔ اس سال ان مشقوں کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا، جس میں ایشیا پیسیفک کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔
صدر پائیسا عمار حسین جعفری نے یہ باتیں گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیسا کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اس سائبر مشق میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایف آئی اے، نیشنل رسپانس سنٹر برائے سائبر کرائم کے ساتھ مل کر حصہ لیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سائبر مشق کا موضوع ’’ابھرتے ہوئے سائبر خطرات اور مالیاتی فراڈ‘‘ تھا، جس سے پائیسا کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ممکنہ سائبر حملے سے نمٹنے کی صلاحیت میں مزید بہتری آئی اور خاص طور پر مالیاتی شعبے میں اس طرز کے حملوں کے بچاؤ میں منفرد صلاحیت پیدا ہوئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.