معدنی ذخائر بروئے کار لانے میں چین کی مدد قابل ستائش ہے‘ چین کے تعاون سے جلد پاکستان میں سٹیل کی پیداوار شروع کر دی جائے گی‘ اورنج لائن منصوبے کیلئے چین نے 100فیصد سرمایہ کاری کی ‘(ن)لیگی حکومت نے پاکستان کو جوہری طاقت بنایا‘ پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں احترام دلوائیں گے‘ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران ختم ہو جائے گااور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پاک چین بزنس فورم کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک چین بزنس فورم کے منتظمین کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معدنی ذخائر بروئے کار لانے میں چین کی مدد قابل ستائش ہے، چین کے تعاون سے جلد پاکستان میں سٹیل کی پیداوار شروع کر دی جائے گی، اورنج لائن منصوبے کیلئے چین نے 100فیصد سرمایہ کاری کی ہے،(ن)لیگ کی حکومت نے پاکستان کو جوہری طاقت بنایا، سخت محنت سے پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں احترام دلوائیں گے، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران ختم ہو جائے گااور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
وہ ہفتہ کو یہاں پاک چین بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی ،سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے، دونوں ملک دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن میں جڑے ہیں، معدنیات کے شعبے میں چین کی کمپنی تیزی سے کام کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے جلد پاکستان میں سٹیل کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کیلئے چین نے 100فیصد سرمایہ کاری کی ہے،چین کے پاکستان کے ساتھ تعاون کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی، توانائی کے شعبے میں اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر تاریخی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ 46 ارب ڈالر کا اقتصادی راہداری منصوبہ تاریخی ہے۔ بزنس فورم میں چین کے 700 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے تعاون سے جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا، اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون غیر مشروط ہے، چین پاکستان میں قرض کے یجائے سرمایہ کاری کر رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر معاہدوں میں ٹینڈر لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ معدنی ذخائر بروئے کار لانے میں چین کی مدد قابل ستائش ہے، تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو جوہری طاقت بنایا، سخت محنت سے پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں احترام دلوائیں گے، اسلام بھی محنت اور لگن سے کام کرنے کا درس دیتا ہے، دنیا میں کساد بازاری کے باوجود چین کی اقتصادی صورتحال بہتر ہے، پاکستان کا دورہ کرنے پر چینی تاجروں کے شکر گزار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.