وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جولائی 2016 ء سے نیا مارکیٹ شیڈول ریٹس نافذ کرنے کا حکم دیدیا
نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ،گھپلوں کا راستہ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کی ہدایت ،ٹھیکیداروں کی سہولت کو مدنظر رکھاجائیگا،پرویزخٹک
ہفتہ 19 مارچ 2016 20:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جولائی 2016 ء سے نیا مارکیٹ شیڈول ریٹس (ایم ایس آر) نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور گھپلوں کا راستہ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، صوبائی محکموں لوکل گورنمنٹ، اریگیشن، مواصلات و تعمیرات ، مالیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں مارکیٹ شیڈول ریٹس پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا اس موقع پر متعلقہ سب کمیٹی نے صوبے میں 2015 میں نافذ العمل ریٹس اور 2016 کیلئے مجوزہ ریٹس کے موازنہ پر تفصیلی بریفینگ دی اور نرخوں کو مناسب حد تک کم کرنے کیلئے اپنی سفارشات پیش کیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بعض ضروری ترامیم کے ساتھ سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جولائی سے نئے نرخوں کا نفاذ عمل میں لایا جائے اور ٹھیکیداروں کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے مزید برآں وزیراعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات اور اریگیشن کو خصوصی ہدایت کی کہ دستیاب فنڈز اور منظور شدہ سکیم کے مطابق ٹینڈر کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.