بہاریہ کاشت کیلئے کاشتکاروں کو دسمبر و جنوری میں کاشتہ سٹیویا کی نرسری مارچ کے آخر تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت
اتوار 20 مارچ 2016 15:38
فیصل آباد۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء )بہاریہ کاشت کیلئے کاشتکاروں کو دسمبر و جنوری میں کاشتہ سٹیویا کی نرسری مارچ کے آخر تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ سٹیویا ایک سالانہ پوداہے جس کی لمبائی ایک میٹر تک ہوتی ہے جبکہ اس کے پتے دو سے دس سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں اور اس میں مٹھاس چینی سے 15گنا زیادہ ہوتی ہے نیز اس کاعرق چینی سے 200سے 300گنا زیادہ میٹھا ہوتاہے ۔
ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب ایگریکلچر ل ریسرچ بورڈ کے تعاون سے شعبہ پلانٹ فزیالوجی ایوب ریسرچ میں سٹیویا پرتحقیق کا آغاز کردیا گیاہے جس کے 100گرام خشک پتوں کاتجزیہ کرنے پرانکشاف ہواکہ اس میں 7گرام نمی ، 10گرام پروٹین ، 52گرام نشاستہ ، 14.98ملی گرام وٹامن سی ،58.18ملی گرام فولک ایسڈ ، 464.4 ملی گرام کیلشیم ، 11.4ملی گرام فاسفورس ، 53.3 ملی گرام آئرن ، 190.6ملی گرام سوڈیم ، 180.4ملی گرام پوٹاشیم موجود ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.