وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبا ل چنڑ کے شہر اور گرد و نواح میں واقع مختلف ہسپتالوں و دیہی صحت مراکز کے اچانک دورے
ہسپتالوں میں ادویات کے سٹور، آپر یشن تھیٹر،کچن،اور باتھ روم کا خصوصی معائنہ کیااورمریضوں سے سہولیات بارے گفتگو صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات سے غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے
اتوار 20 مارچ 2016 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبا ل چنڑ نے اتوار کو شہر اور گرد و نواح میں واقع مختلف ہسپتالوں و دیہی صحت مراکز کے اچانک دورے کئے اور عوام کو صحت سے وابستہ ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کے سٹور، آپر یشن تھیٹر،کچن،اور باتھ روم کا خصوصی معائنہ کیااورمریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں سے فردا فرد سہولیات کی فراہمی باے معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصوبہ بھر میں سر پرائز وزٹ کئے جا رہے ہیں تاکہ ا س سلسلے میں طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے ا ور سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات سے غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صحت کے شعبے کی مانیٹرنگ کے لئے سمارٹ فون ا نفرمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور ریکارڈ بجٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ا ور اس سے وابستہ افراد دکھی انسانیت کے لئے عظیم مسیحا ہیں۔ہیلتھ سروسز کی فراہمی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کومعیاری طبی سہولتوں کے لئے وسائل کی فراہمی خراجات نہیں بلکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر غیر حاضر رہنے والے ڈ اکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے کیو نکہ سزا اور جزا کا نظام انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے سٹاک کا باقاعدہ آڈ ٹ کر ایا جا رہا ہے۔معیاری علاج معالجہ عوام کا حق ہے صو بائی وزیر ملک اقبال چنڑ نے ہسپتالوں کی سکیورٹی اور ہر وارڈ میں صفائی کے انتظامات کی خصوصی چیکینگ کرتے ہئے ہسپتالوں کی انتظا میہ اور سکیور ٹی کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں کی باؤنڈری کے اندر کسی بھی فقیر کو مانگنے کی اجازت نہ دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.