وزیر اعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،پاک ایران تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں ہٹنے سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات بحال ہونگے، نواز شریف ایرانی صدر حسن روحانی کے رواں ہفتے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،توقع ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ تعاون کی نئی راہیں ہموار کریگا، تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں، مہدی ہنر دوست
پیر 21 مارچ 2016 17:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران سے عالمی اقتصادی پابند یوں کا خاتمہ خوش آئند ہے،پابندیاں ہٹنے سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات بحال ہونگے،تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے علاقائی روابط کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،علاقائی تعاون کے ویژن کا فائدہ خطے کے تمام ممالک کو ہوگا،پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،ایران کو قریبی دوست اور ہمسایہ سمجھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو سفارتی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کے رواں ہفتے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،توقع ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ تعاون کی نئی راہیں ہموار کریگا،دو طرفیہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کا تفصیل سے جائزہ لیں گے،معاشی بحالی کے لیے توانائی کی قلت پر قابو پانا ہماری پہلی ترجیح ہے،معاشی استحکام اور ملکی ترقی کا ویژن علاقائی استحکام سے براہ راست جڑا ہے،خطے میں تجارت و اقتصادی سرگرمیوں کے تمام مواقع سے استفادہ چاہتے ہیں،علاقائی تعاون کے ویژن کا فائدہ خطے کے تمام ممالک کو ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.