پنجاب کے بیشتر جنگلات کو تباہ کیا گیا‘باقی ماندہ جنگلات پر جاگیر دار قابض ہو گئے‘درخت لگانا ہمارے مستقبل سے وابستہ ہے، خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ‘ملکی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کی مثال نہیں ملتی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریگی للمہ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب
پیر 21 مارچ 2016 18:36
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر جنگلات کو تباہ کر دیا گیا ،باقی ماندہ جنگلات پر کچھ جاگیر دار قابض ہو گئے،درخت لگانا ہمارے مستقبل سے وابستہ ہے، تحریک انصاف نے صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے،ملکی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کی نظیر نہیں ملتی ۔
وہ پیر کو ریگی للمہ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر پاکستانی ٹیم کی شکست کا غم بھول گیا ہوں، ہم نے ایک ارب سے زیادہ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ارب پودے لگانے کی ملک کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب کے سارے جنگلات کو ختم کر دیا گیا ہے، پنجاب میں باقی ماندہ جنگلات پر کچھ جاگیر دار قابض ہو گئے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم قوم کے مستقبل کیلئے شجرکاری کر رہے ہیں، جنگل ختم ہونے سے ماحول تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ہمارے مستقبل سے وابستہ ہے، ہماری اتنی عمر نہیں کہ ان درختوں کا ہمیں فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ 60سالوں میں 70کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.