سنجے دت کو رہائی کے باوجود ابھی تک پاسپورٹ نہ ملا
سنجے دت نے سزا پوری ہونے کے بعد پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا
منگل 22 مارچ 2016 11:43
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سزا پوری ہونے کے بعد پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جبکہ وہ گزشتہ دنوں ساڑھے 3 برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوچکے ہیں جس کے بعد وہ جلد ہی ایکشن میں نظرآنے کے لیے بے تاب ہیں تاہم جیل سے سزا پوری کرکے رہائی کے باوجود انہیں پاسپورٹ نہیں دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے سزا پوری ہونے کے بعد پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس کے لیے ان کی جانب سے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنی قید کی سزا پوری کرکے رہا ہوچکا ہوں جس کے بعد اب بیرون ملک جانا چاہتا ہوں جس کے لیے میرا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت نے 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.