کراچی‘لیاری میں رینجرز کی کارروائی ، گینگ وار کے ملزمان گرفتار

منگل 22 مارچ 2016 12:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) کراچی میں رینجرز نے لیاری سے گینگ وار کے دو ملزمان پکڑ لئے۔ ملزمان بھتہ خوری اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیاری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ ملزمان بھتہ خوری اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی شناخت امین بلوچ اور ماما حنیف کے نام سے ہوئی۔ پرانا گولیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :