ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے کھولنے کاکام تیز
منگل 22 مارچ 2016 14:16
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے کھولنے کاکام تیز کر دیا گیا ‘چترال میں بر فانی تودے تلے دبے 6طلبہ کو 4روز بعد اب تک نہیں نکالاجاسکا ہے ۔
(جاری ہے)
اطلاعا ت کے مطابق چترال کے سوسم گاؤں میں ہفتہ کی شام سے برفانی تودے تلے دبے 6طلبہ کی تلاش کیلئے چترال اسکاؤٹس اور پولیس کا ریسکیو آپریشن دن بھر جاری رہا مقامی حکام نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کے کام میں سول انتظامیہ اور فوج تعاون کر رہی ہے ‘حکام نے بتایا کہ برف باری کے بعد اب چترال میں خشک موسم ہے اور دھوپ کے باعث برف پگھلنے سے مزید تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے ‘ جس مقام پر تودہ گرا تھا وہ انتہائی تنگ راستہ ہے اس لیے وہاں بڑی مشینری نہیں پہنچائی جاسکی جس کے وجہ سے ملبے میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیم جدید آلات کی مدد سے ملبے میں دبے افراد کی تلاش کا کام کرے گی۔ادھر مری میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے کچھ راستے کھول دیے گئے ہیں ‘ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیگر راستے بھی جلد کھول دئیے جائیں گے -مزید اہم خبریں
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.