نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں مقبوضہ کشمیر سے بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین کی پاکستان کی حمایت کیلئے موہالی آمد

muhammad ali محمد علی منگل 22 مارچ 2016 19:29

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں مقبوضہ کشمیر سے بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین ..

موہالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں مقبوضہ کشمیر سے بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین کی پاکستان کی حمایت کیلئے موہالی آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس میچ کیلئے مقبوضہ کشمیر سے بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین کی پاکستان کی حمایت کیلئے موہالی آمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹاس کے دوران بتایا کہ کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگ انہیں سپورٹ کرنے آئے ہیں اور وہ ان کے شکرگزار ہیں۔