ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیااور گران فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ایک سو دس افراد گرفتار
منگل 22 مارچ 2016 21:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء)ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیااور گران فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ایک سو دس افراد گرفتارکرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے محکمہ ایریگیشن اور لوکل پولیس کی مدد سے کینال روڈ پر ورسک روڈ تا پجگی روڈ کاروائی کرتے ہوئے نہر کے دونوں اطراف غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے کوہا ٹی گیٹ میں تجاوزات مافیا اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 33 افراد کو گرفتار کیا۔اس موقع پر تمام عارضی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے ابدرہ روڈ پر تجاوزات مافیا اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کیا۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال خان نے بڈھ بیر میں گران فروشوں کے خلاف کاروا ئی کر تے ہوئے 12 گران فروش گرفتار کیے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے جی ٹی روڈ پر چمکنی اور ہشتنگری کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 28 گران فروش گرفتار کیے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے نمک منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے 8 گران فروش گرفتار کیے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجاوید انور کمال نے متھر ا میں کاروائی کرتے ہوئے 11 گران فروش گرفتار کیے۔ان گران فروشوں میں دودھ فروش، فروٹ و سبزی فروش، جنرل سٹور ، فاسٹ فودز مالکان اور نانبائی شامل ہیں۔ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے جائیگی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.