دنیا بھر میں تپ دق ( ٹی بی) کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائیگا

بدھ 23 مارچ 2016 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق ( ٹی بی) کے خاتمے کا عالمی دن کل( جمعرات ) 24مارچ کو منایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی ۔نیز اس موقع پر مختلف این جی اوز کے اشتراک سے آگاہی واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام میں اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :