یوم پاکستان پر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی ،پانی کا بحران بھی شدید ہونے لگا،مظاہرے
مختلف شہری علاقوں میں5سے 7،دیہی علاقوں میں 9سے 11گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی
بدھ 23 مارچ 2016 19:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)یوم پاکستان پر بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ، شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار رہے ،مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدید ہونے لگا جسکے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پنکھے چلنے کے باعث بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے جسکے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 5سے 7جبکہ دیہی علاقوں میں9سے 11گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے شہری مسلح افواج کی پریڈ بھی نہ دیکھ سکے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں طلب کے مقابلے میں اضافہ نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں بجلی کی بندش کے ساتھ پانی کا بحران بھی شدید ہونے لگا ہے ۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ لاہور کے علاقہ محمد نگر کے رہائشیوں نے کئی روز سے پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق میٹرو ٹرین بس کے روٹ پر کھدائی کیوجہ سے بھی پانی کی مین لائنوں کی منتقلی کی وجہ سے پانی کا بحران شدید ہو گیا ہے جسکی وجہ سے عوام کو پینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.