فلم”دی نائس گائز“ 6اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 24 مارچ 2016 12:21

فلم”دی نائس گائز“ 6اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء)لائٹ کامیڈی اور کرائم سسپنس فلم”دی نائس گائز“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم 6 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسل اسٹو ڈیوز کی کرائم سسپنس فلم ” دی نائس گائز“ ستر کی دہائی کے ایک پرائیویٹ جاسوس ریان گوسلینگ اور اس کے دوست رسل کروے کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں دوست ایک گمشدہ لڑکی کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ تلاش کے دوران انھیں مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس دلچسپ مشن کی مکمل داستان دیکھنے کیلئے شائقین کو 6 اپریل تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔