”ورثہ ہیریٹج ریوائیوڈ“کی ریکارڈنگ ،عارف لوہار نے اپنے فن کے جوہر دکھائے
جمعرات 24 مارچ 2016 14:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”ورثہ ہیریٹج ریوائیوڈ“کی ریکارڈنگ میں معروف پنجابی فوک گلوکاراورعالمی شہرت یافتہ عارف لوہار نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔انہوں نے اپنے والد عالم لوہار کے گائے ہوئے گیت اور صوفیانہ کلام گا کر لوگوں کو اپنے والدکی یاد سے سرشار کر دیا ۔
(جاری ہے)
عارف لوہار نے اپنے والد عالم لوہار کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہاتھ میں چمٹا پکڑا اور اس دیسی ساز کے ساتھ اپنی گلوکاری کا ایسا جادو جگایا کہ ناظرین دیر تک یاد رکھیں گے ۔
اس پروگرام میں صنم ماروی، راحت ملتانیکر،محسن شوکت،فادیہ شب و روزاوردیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔میزبانی کے فرائض عفت عمر اور یوسف صلاح الدین نے ادا کئے ۔عوامی مقبولیت والے اس پروگرام کے پروڈیوسر لاہور سینٹر کے جنرل مینجر بشارت خان خود ہیں ۔اس کے ڈائریکٹر فرخ بشیراور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر محمد یعقوب چوہدری ہیں ۔یہ پروگرام منگل کو دس بجے پی ٹی وی ہوم پر پیش کیا جاتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.