سابقہ ادوار میں احتساب کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ،پرویز رشید
ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں شرفاء کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں،نیب صوبوں میں کارروائیاں نہیں کرسکتا اور ان کی تمام کارروائیاں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں,نیب کے ادارے کو بہتر بنانے کیلئے ترامیم کی گنجائش ہے نیب پلی بارگین کے سلسلے کو ختم کرے.ایوا ن میں اظہا ر خیال
جمعرات 24 مارچ 2016 18:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ احتساب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پارلیمنٹرین کی سفارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا ، سابقہ ادوار میں احتساب کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں شرفاء کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن اسمبلی عمران ظفر لغاری کی جانب سے نیب کی کارکردگی کے معاملے پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کیا اس سے قبل رکن اسمبلی عمران ظفر لغاری نے کہا کہ نیب کا ادارہ صوبوں میں مداخلت کرتا ہے اس ادارے کے قیام کا مقصد سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھانا بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ نیب کو بے پناہ اختیارات دیئے گئے ہیں چیئرمین نیب ملک میں کسی بھی جگہ حتی کہ پارلیمنٹ کو بھی سب جیل قرار دے سکتا ہے چیئرمین نیب کے اختیارات عدلیہ سے بھی زیادہ ہے کیا نیب کے چیئرمین یا تفتیشی افسران بھی کسی کو جوابدہ ہیں کہ نہیں نیب صوبوں میں مداخلت کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نیب صوبوں میں کارروائیاں نہیں کرسکتا اور ان کی تمام کارروائیاں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں ہمیں اس کرپشن کے قانون کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا وردی میں کرپشن کرکے ذمہ داری سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تمام سیاسی پارٹیاں پوائنٹ سکورنگ کیلئے ایک دوسرے کیخلاف کام کرتی ہیں تاکہ اقتدار حاصل کرسکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.