ہیمپشائر کاؤنٹی نے ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 25 مارچ 2016 12:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر نے ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل کر لیں۔ سیمی رواں سال نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ہیمپشائر اس سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے معاہدہ کر چکی ہے۔ ہیمپشائر کرکٹ کے ڈائریکٹر جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے، ڈیرن سیمی کی شمولیت سے ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں مضبوط ہوگی، وہ ٹی 20 کے سپیشلسٹ کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔