ایس آئی یو، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی، تین اغواء کار ہلاک ‘ مغوی بازیاب
جمعہ 25 مارچ 2016 12:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ سیمنٹ فیکٹری کے مالک،ان کی اہلیہ اور بیٹی کو بازیاب کرالیاگیا ہے ۔ ملزمان نے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکورٹی فورسز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
ایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان کے مطابق جمعہ کی صبح کورنگی ابراہیم حیدری میں ایس آئی یو پولیس ، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے تین روز پہلے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے تین مغویوں کی بازیابی کیلئے کارروائی کی ۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔(جاری ہے)
جوابی فائرنگ میں تین اغوا کار مارے گئے جبکہ تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیاہے ۔
ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق مارے گئے اغواء کاروں کی شناخت قاسم ، بلال اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے تین روز قبل ڈیفنس کے علاقے سے سیمنٹ فیکٹری کے مالک فرحان ، ان کی اہلیہ رفعت اور پانچ سالہ بیٹی اقراء کو اغوا کرکے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔ اغوا کاروں کی کال ٹریس ہونے کے بعد ایس آئی یو پولیس ، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.