مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس ‘ مردم شماری کا عمل ایک بار پھر موخر کر نے کا فیصلہ
جمعہ 25 مارچ 2016 14:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کا عمل ایک بار پھر موخر کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئی تاریخ کیلئے پاکستان شماریات بیورو کو صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج سے مشاورت کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران مردم شماری 2016ء کا معاملہ تفصیل سے زیر غور لایا گیا۔
پاکستان شماریات بیورو کے سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کیساتھ متعدد اجلاس منعقد کئے گئے چونکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے مردم شماری آپریشن کی شفافیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس مقصد کیلئے تقریبا تین لاکھ فوجیوں کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ مسلح افواج کی شوال آپریشن اور ضرب عضب میں مصروفیات کے باعث مطلوبہ تعداد میں فوجیوں کی دستیابی اس وقت ممکن نہیں ، مرحلہ وار مردم شماری کے آپشن کو بھی اجلاس کے دوران زیر غور لایا گیا تاہم اجلاس کو پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ مرحلہ وار مردم شماری میں مختلف خامیاں پائی جاتی ہیں اور یہ بین الاقوامی سطح پر بھی زیادہ موزوں طریقہ نہیں سمجھا جاتا اجلاس کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کا عمل موخر رکھا جائے اور اس حوالے سے نئی تاریخ صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کی مشاورت سے طے کی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.