یہودیوں کی یمن سے اسرائیل منتقلی میں فلسطینی اتھارٹی بھی ملوث قرار
سابق سفیرکے الزامات کے باوجود رام اللہ حکام خاموش ، خدشات کو تقویت پہنچنے لگی
جمعہ 25 مارچ 2016 15:14
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) فلسطینی اتھارٹی کے سابق سفیر نے الزام عائد کیاہے کہ یمن سے 17 یہودیوں کی خفیہ آپریشن کے ذریعے اردن کے راستے اسرائیل منتقلی میں فلسطینی اتھارٹی بھی ملوث ہے کیونکہ یہودیوں کی منتقلی کے عمل میں رام اللہ حکام نے بھی اہم کرادار ادا کیا ہے۔ فلسطینی سفیر کی جانب سے رام اللہ اتھارٹی پر یہ سنگین الزام نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جانی چاہئیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا فلسطینی اتھارٹی واقعی یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے عمل میں ملوث ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سابق سفیر خیر الدین عبدالرحمان نے ’فیس بک‘ پر پوسٹ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی فلسطینی اتھارٹی کی ملی بھگت سے عمل میں لائی گئی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ یہ امرنہایت خطرناک ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے انتہائی حساس قومی اصول کو پامال کرتے ہوئے یہودیوں کی یمن سے اسرائیل منتقلی میں صہیونی دشمن کی مدد کی ہے۔
فلسطینی سفیر کے اس الزام کے بعد رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ خیر الدین عبدالرحمان کے الزام کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی معنی خیز ہے۔ رام اللہ حکام کی خاموشی سے ان خدشات کو تقویت پہنچتی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی واقعی یہودیوں کی یمن سے اسرائیل منتقلی کی میں اسرائیل کی معاون رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.