چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان 52بچوں کی کاکفالت کر رہا ہے، نوید مختار
جمعہ 25 مارچ 2016 16:17
ملتان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء ) لاوارث ،گمشدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بنایا جانے والاادارہ چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان اس وقت 52بچوں کی کفالت کر رہا ہے، سٹریٹ چلڈرن کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیادپربچوں کوتحویل میں لیاجاتاہے۔ان خیالات کا اظہار ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔
25 مارچ۔2016ء“ سے گفتگوکرتے ہوئے ادارے کے میڈیاکوارڈینیٹرنویدمختارنے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ 15سالہ تک کے عمرکے بچوں کوتحویل میں لیاجاتاہے اور18سال تک کی عمرکے بچوں کوشیلٹرکے ساتھ ساتھ کھانے پینے وتعلیمی سہولیات دی جاتی ہیں۔بچوں کی سوشل انوسٹی گیشن رپورٹ کے بعد کورٹ میں پیش کرکے ان کی لیگل کسٹڈی لی جاتی ہے پھرقانونی کاروائی کے بعد بچوں کوان کے ورثاء کے حوالے کیاجاتاہے بصورت دیگرورثاء کے نہ ملنے کے باعث بچوں کی کفالت ادارہ خودکرتاہے۔
ادارے میں پانچ ویں کلاس تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ادارے میں دنیاوی ودینی تعلیم کابھی بندوبست ہے۔انہوں نے بتایاکہ مزیدتعلیم کیلئے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں بھی داخل کروایاگیاہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کرمعاشرے کے مفیدشہری بن کراپنے فرائض سرانجام دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ریلوے کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں، حنیف عباسی
-
وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان کی مضبوطی، استحکام و خوشحالی ہی بانی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
انصاف تک رسائی تیز، عدالتی نظام کو موثر اور جدید بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس
-
وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.