
Abdul Ghafoor Ahmed - Urdu News
عبدالغفور احمد ۔ متعلقہ خبریں

پروفیسر عبدالغفور احمد (پدائش: 26 جون 1927ء-وفات:26 دسمبر 2012ء) ممتاز دانشور، سیاستدان اور نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان تھے۔ تجارتی اداروں میں کام کرنے کے علاوہ آپ نے متعدد تعلیمی اداروں میں بھی پڑھایا۔ ان میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس پاکستان،انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل اکاؤنٹس اور اردو کالج کراچی شامل ہیں۔ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں میں دلچسپی اور شغف کی بنا پرآپ کئی برس تک سندھ یونیورسٹی ، کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی بورڈ فار کامرس کے نصاب سے منسلک رہے۔ پروفیسرغفوراحمد1950 ء میں23 برس کی عمر میں جماعت اسلامی کے رکن بنے۔ آپ کئی برس تک کراچی جماعت کے امیر رہےاوراب مدت دراز سے مرکزی نائب امیر جماعت کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ شروع ہی سے سیاست میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 1958 ء میں کراچی میونسپل کارپوریشن کے ممبر منتخب ہوئے۔ بعد میں 1970 ء میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1977ء میں وہ دوبارہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئےاور جماعت اسلامی کی پارلیمانی پارٹی کے قائد بھی بنائے گئے۔آپ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان قومی اتحاد کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ آپ قومی اتحاد کی اس مذاکرتی ٹیم میں شامل تھے کہ جس نے ذوالفقارعلی بھٹو سے مارشل لا کے نفاذ سے پہلے فیصلہ کن مذاکرات کیے۔ 1978 ء سے لے کر1979ء تک آپ محض پاکستان قومی اتحاد کی قیادت میں وفاقی وزیر صنعت رہے۔ پروفیسر صاحب نے اپنی اس دور وزارت کو اپنی زندگی کا تاریک باب قرار دیا ہے۔ بعد ازاں 1988 ء سے لے کر1992 ء تک اسلامی جمہوری محاذ کے سیکرٹری جنرل کے طور پرکام کیا۔ اپنے طویل سیاسی سفر میں وہ متعدد بار گرفتار ہوئے۔ گرفتاری کا طویل ترین دورانیہ نومہینے کا وہ عرصہ ہے جب جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دیاگیا تھا اور پھر سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسے بحال کیا تھا۔ پروفیسر غفوراحمد پانچ کتابوں کے مصنف ہیں جوپاکستانی سیاست سے متعلق ہیں۔ 26 دسمبر 2012ء کو کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
-
فارم47 کی بنیاد پر اسمبلیوں میں آنے والے لوگ عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں
چند لوگوں نے 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عوام بجلی، گیس پیٹرول اور اشیاء کی مہنگائی سے پریشان ہے، رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک اور لانگ مارچ کریں گے، امیرجماعت ... مزید
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 مارچ 2025 -
-
فارم 47والے عوام کے نمائندے نہیں ،ْ رمضان کے بعد بجلی،پیٹرول قیمتوں میں کمی کے لیے تحریک چلائیںگی،ْ حافظ نعیم الرحمن
پہلے مرحلے میں تمام گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ ، وزیر اعلیٰ ہاؤسز پر دھرنے ،اگلے مرحلے میں لانگ مارچ کریں گے،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت این ایف سی سے تو حصہ لے لیتی ہے لیکن پی ... مزید
جمعہ 14 مارچ 2025 - -
گولی ،گالی اور انتقامی سیاست نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، کاشف سعید
وزیرداخلہ کا سیاسی مخالفین کو غدار وطن قرار دینے کے بعد اب ’’یہ رہیں گے یا ہم ‘‘ جیسے بیانات جمہوریت کی نفی ہیں:جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ
پیر 27 مارچ 2023 - -
حکومت بلوچستان و محکمہ زرعی انجینئرنگ کی تعاون سے پچاس فیصد رعایتی نرخ پر گرین ٹریکٹرز اسکیم کی قرعہ اندازی کردی گئی
پیر 20 جون 2022 - -
بلاشبہ رحمت للعالمین محمدؐ کو آخری نبی تسلیم کرنا ، آپ ؐپر نبوت کے باب کو بند سمجھنااسلام کی اساس اور بنیاد ہے جس پر دین اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہی: محمد حسین محنت
7 ستمبر1974 وہ تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے بحث و مباحثہ، سوال و جواب اور ہر پہلو پر مکمل غور و خوض کے بعد قادیانیوں کی حیثیت کا تعین کیا اور متفقہ طور ... مزید
منگل 7 ستمبر 2021 -
-
رحمت للعالمین محمدؐ کو آخری نبی تسلیم کرنا اسلام کی اساس اور بنیاد ہے،محمدحسین محنتی
پیر 6 ستمبر 2021 - -
جماعت اسلامی سندھ کے بزرگ رہنماء حاجی عبداللہ خان مگسی انتقال کر گئے
مرحوم کچھ دنوں سے علیل اور عمر 75 سال تھی
منگل 12 جنوری 2021 - -
جماعت اسلامی سندھ کے بزرگ رہنما حاجی عبداللہ خان مگسی انتقال کرگئے
مرحوم ایک ملنسار و غریب پرور اور انسان دوست آدمی تھے۔اسداللہ بھٹو، جماعت اسلامی کی قیمتی سرمایہ تھے،محمد حسین محنتی نمازجنازہ اسداللہ بھٹو نے پڑھائی،پروفیسرنظام الدین ... مزید
منگل 12 جنوری 2021 - -
میگا سٹی کہلانے والے کراچی کی شناخت اب کچرے اور گندگی کے ڈھیر ہے ، نعیم الرحمن
ٹوٹی سڑکیں اور اجڑے پارک بن گئے ہیں،عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہے،وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی قیادت کی کھینچا تانیوں اور نا اہلیوں سے دوکروڑ کی آبادی کا شہر مسائلستان ... مزید
پیر 2 مارچ 2020 - -
کراچی کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے، دیانت دار قیادت ہی شہرکے مسائل حل کر سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمن
سمن آباد خان گرانڈ میں جے آئی یوتھ کی گو گرین شجرکاری مہم سے اشعر علی،فرید انصاری، محمد یونس، عبدالحسیب شیخ،انوار حمد،شعیب فیاض و دیگر کا خطاب
پیر 2 مارچ 2020 - -
چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان 52بچوں کی کاکفالت کر رہا ہے، نوید مختار
جمعہ 25 مارچ 2016 -
Latest News about Abdul Ghafoor Ahmed in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Abdul Ghafoor Ahmed. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
عبدالغفور احمد کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ عبدالغفور احمد کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.