لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ کے برعکس ڈیلی ویجز نائب قاصد کو مستقل کرنے پر بینکنگ عدالت ملتان کے جج مرزا جواد عابد بیگ کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا،،عدالت نے ممبر انسپکشن ٹیم کو پندرہ یوم میں انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔
عمر جمشید جمعہ 25 مارچ 2016 16:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اقدس علیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کوڈیلی ویجز پر پاکپتن سیشن عدالت میں نائب قاصد بھرتی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت کے سیشن جج مرزا جواد عابد عزیز بیگ نے اپنے تبادلے کے روز درخواست کو مستقل کر دیا مگر نئے سیشن جج نے طریقہ کار اختیار نہ کرنے پر درخواست گزار کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی بھرتی میں درخواست گزار نے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو دیا مگر دو نمبر سے اسے جان بوجھ کر فیل کر دیا گیا لہذا عدالت درخواست گزار کونوکری پر بحال کرنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت اس معاملے کی تہہ تک جائے گی کہ سیشن جج نے تبادلہ ہونے کے باوجود اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے میرٹ اور طریقہ کار کے برعکس درخواست گزار کو مستقل کیوں کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.