نیئر حسین بخاری کی بلاول بھٹو زرداری کے عمر کوٹ سندھ میں ہولی تقریب میں شرکت کی تعریف
جمعہ 25 مارچ 2016 16:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عمر کوٹ سندھ میں ہولی تقریب میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پارلیمانی قیادت بھی اقلیتوں کے مذہبی تہواروں میں شریک ہو کر پاکستانیت کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔ تمام سیاسی، پارلیمانی و مذہبی جماعتوں میں اقلیتی ونگز اور پارلیمنٹ میں بھی نمائندگان موجود ہیں اور آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ اور ضامن ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں اقلیتوں نے مسلمانوں کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا۔ تعمیر پاکستان میں اقلیتوں کا کردار مثالی اور صحت، تعلیم، کاروبار، زراعت و صنعت کے شعبوں میں خدمات قابل قدر ہیں۔(جاری ہے)
سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ آج بھی حفاظت پاکستان کیلئے اقلیتی اہلکار افواج پاکستان کے پلیٹ فارم سے قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اتحاد اور استحکام پاکستان کی خاطر تمام پارلیمانی سیاسی و مذہبی جماعتیں تمام مذہبی تہوار مشترکہ پلیٹ فارم سے منانے کا فیصلہ کریں تاکہ نفرتوں، عداوتوں، دشمنیوں کو اخوت، بھائی چارہ اور دوستی میں تبدیل کر کے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے امن کا گہوارہ اور پاکستانیوں کا پاکستان بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.