صوبائی حکومت دوردراز علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈاکٹرامجدعلی
سوات میں سیاحت کے فروغ ،پانی ،بجلی ،تعلیم ،صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے،وفدسے بات چیت
جمعہ 25 مارچ 2016 17:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت دوردراز علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ صوبے سے غربت اوراحساس محرومی کاخاتمہ ہوسکے۔ پشاور میں اپنے حلقہ نیابت پی کے۔
(جاری ہے)
82 سوات کے ایک نمائندہ وفدسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع سوات میں سیاحت کے فروغ ،پانی ،بجلی ،تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
جن کاعلاقے میں بلاتفریق آغاز کیاگیاہے اور ان کی تکمیل سے کافی حد تک عوامی مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کو تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان میں لیڈر شپ کے اوصاف پیدا کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے تاکہ مستقبل میں وہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلے کرسکیں اور اپنے ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے اداکرسکیں۔ انہوں نے وفد کویقین دلایاکہ وہ حلقے کے عوام کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوران کے بتدریج حل کے لئے اپنی تمام ترتوانا ئیاں صرف کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.