
برسلز بم دھماکوں کی تحقیقات جاری، سات افراد گرفتار
برسلز اور اس کے مضافات میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا،وفاقی دفتراستغاثہ
جمعہ 25 مارچ 2016 18:47
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) بیلجیم کی پولیس نے رات بھر چھاپے مارتے ہوئے برسلز بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں سات افراد کو گرفتار کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیم کے وفاقی دفتر استغاثہ نے بتایا کہ دارالحکومت برسلز اور اس کے مضافات میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ شب چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب بیلجیم کے سرکاری نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا کہ جمعے کی صبح ایک ساتویں ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
داعش کے خودکش حملہ آوروں نے منگل کے روز برسلز ایئرپورٹ اور میٹرو ٹرین پر خونریز حملے کرتے ہوئے کم از کم اکتیس افراد کو ہلاک جبکہ تقریبادو سو ستر افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ بیلجیم کے مقامی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز اس مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جو ایئر پورٹ پر حملوں کے وقت دو خودکش بمباروں کے آگے چل رہا تھا اور اسے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے پہچانا گیا ہے۔ تاہم پراسیکیوٹرز نے اس شخص کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال اس بارے لاعلم ہیں کہ سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمازون کے کلاؤڈ یونٹ کو بجلی کی فراہمی میں تعطل، فورٹ نائیٹ اور سنیپ چیٹ سمیت متعدد ویب سائٹس اور ایپس متاثر
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو بارود سے اڑا دیا
-
فرانسیسی میوزیم سے شاہی زیورات کی چوری، 60 تفتیش کاروں کی ٹیم تشکیل
-
جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے کوئی سیکیورٹی نظام نہیں، جے ڈی وینس
-
بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو ٹیرف جاری رہیں گے، ٹرمپ
-
ٹرمپ کا زیلنسکی کو جنگ بندی کیلئے روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور
-
اسرائیل کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 80 بارخلاف ورزیاں
-
چین پر امریکا کا بڑا سائبر حملہ، تمام نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ
-
امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے، صدر کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیدیا
-
چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.