چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف

نکالے گئے افراد میں سے زیادہ تر فوج میں سینئر عہدوں پر فائز تھے،وزارت دفاع

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:06

چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن الزامات پر فوج کے نو اعلی جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا۔چین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بدعنوانی کے خلاف ایک بڑے اقدام میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے نو سینئر فوجی جنرلوں کو پارٹی اور مسلح افواج سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ان نو افراد نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی اور ان پر بڑی رقم خردبرد کرنے سمیت سنگین نوعیت کے دیگر الزامات ہیں، اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا۔

چین کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ نکالے گئے افراد میں سے زیادہ تر فوج میں سینئر عہدوں پر فائز تھے اور پارٹی کے بااثر سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے، اس کے علاوہ اعلی جرنیلوں میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈر وانگ ہوبن بھی شامل ہیں، ہی ویڈونگ چینی فوج میں دوسرے اعلی ترین عہدے پر فائز تھے۔وزارت نے زور دیا کہ برطرف کیے گئے جنرلوں نے پارٹی کے نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور ان پر بڑی مقدار میں رقم غبن کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین بدعنوانیوں کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :