پاکستان کا دشمن صرف بھارت ہے ،جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہے ٗ خالد قدوائی
کوئی بھی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو چرا نہیں سکتا ٗ ہاور ڈ کینیڈی سکول کی حالیہ رپورٹ بے بنیاد ہے پاکستان اپنے میزائل اور جوہری پروگرام پر معذرت خواہ نہیں اور اسے کسی صورت ختم نہیں کیا جائیگا ٗخطاب
جمعہ 25 مارچ 2016 20:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز میں جوہری سیکیورٹی کیلئے پاکستان کا کردار موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دشمن صرف بھارت ہے اور ہمارا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث جنگ کا امکان بہت کم ہے ٗ جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تنازعات کو حل کرنے کا کوئی آپشن نہیں ٗ لہذا سفارتی اور سیاسی حکمت عملی کو ترجیح دی جانی چاہئے۔(جاری ہے)
ہاورڈ کینیڈی اسکول کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے اسے بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو چرا نہیں سکتا۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے میزائل اور جوہری پروگرام پر معذرت خواہ نہیں اور اسے کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کیلئے جوہری پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) تک رسائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست این ایس جی میں موجود ہیں اور اپنے اسٹرٹیجک مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتی سطح پر تمام اقدامات کیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.