ہری پور ٗ ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل اور بیوی کو زخمی کر دیا
پولیس نے ملزم کے خلاف گرفتار کر کے 302اور 304کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا
جمعہ 25 مارچ 2016 20:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ہری پور میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد خرم راشد کے مطابق ہری پور کے رہائشی ایک شخص نے اپنی 19 سالہ بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
(جاری ہے)
خرم راشد کے مطابق مذکورہ لڑکی نے اپنے والد اور خاندان کی مرضی کے خلاف ایک سال قبل پسند سے شادی کی تھی تاہم جب وہ اپنے والدین سے ملنے ان کے گھر آئی تو اس کے والد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ٗ اس کی والدہ زخمی ہوگئیں۔
پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 اور 304 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ملزم کو بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیاجس کے بعد عدالت نے اسے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.