وزیرداخلہ آئندہ ہفتے نادرا میگا سنٹر راولپنڈی کا افتتاح کریں گے
نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور دیگر سہولتیں میسر ہوں گی، ملک میں قائم کئے کئے جانے والے 6نادرا میگا سنٹرز اور15پاسپورٹ ایگزیکٹو آفسز کے قیام کا مقصد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں عوامی مشکلات کا موثر طریقے سے تدارک کرنا ہے،ترجمان
جمعہ 25 مارچ 2016 22:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے نادرا سروس سنٹر راولپنڈی کا افتتاح کریں گے ۔ اس میگا سنٹر میں عوام الناس کو شناختی کارڈ، بچوں کی رجسٹریشن، فیملی ریجسٹریشن کے علاوہ پاسپورٹ بنوانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ میگا سنٹر کا قیام اس لحاظ سے ایک اہم قدم اور پیش رفت ہے کہ اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا دیگر کسی ضرورت کے لئے آنے والے درخواست گزاروں کو کم سے کم وقت میں یہ سہولتیں مہیا کی جائیں۔
میگا سنٹر کے بارے میں بریف کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ نادرا کے دیگرروائتی دفاتر میں جانے والے ہر درخواست گزار کو درخواست کا عمل مکمل کرنے کے لئے کہ جس میں ٹوکن لینا، تصویر بنوانا، فنگر پرنٹس و دیگر مراحل شامل ہیں مختلف کاؤنٹرز تک جانا پڑتا ہے اور ہر کاؤنٹر پر انتظار کرنا پڑتا ہے جو بعض اوقات انکے لئے پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.