
برسلز دھماکوں کے ملزم نجیم عشراوی کی شناخت دوسرے خود کش بمبار کے طور پر ہوگئی:بیلجئیم کے پراسیکیوٹر جنرل کا بیان
میاں محمد ندیم
ہفتہ 26 مارچ 2016
12:26

برسلز(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) بیلجئیم کے پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا ہے کہ برسلز دھماکوںکے ملزم نجیم عشراوی کی شناخت دوسرے خود کش بمبار کے طور پر ہوگئی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے ایک بیان میں بتایا کہ منگل کے روز برسلز میں ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر ایک ہی وقت میں دہشت گردی میں ملوث دوسرے خود کش بمبارکی شناخت کی گئی ہے ان حملوں میں 31 افراد ہلاک اور250سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے ڈی این کے نشانات گذشتہ برس پیرس میں باتکلان تھیٹر میں ہونے والی دہشت گردی کی جائے وقوعہ سے بھی ملے ہیں۔ اس تھیٹر میں دہشت گردی کی کارروائی میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
استغاثہ کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا گذشتہ برس نومبر میں فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہوتا ہے کیونکہ اس کے ڈی این کے نمونے فرانس کے ایک اسٹیڈم سے ملنے والے بم سے بھی حاصل ہوئے ہیںاس سے قبل برسلزپولیس نے نجیم عشراوی کو مفرورقراردیا تھا ۔
ادھر بیلجئیم پولیس نے جمعہ کو برسلز کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لی گئی دو سگی بہنوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ان تینوں افراد کو برسلز کے فوریسٹ، سان گیل، اور چاربیک کے مقامات سے حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے ایک کی شناخت صلاح کے نام سے کی گئی ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.