وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ،مثبت معاشی اشاریے اس کا ثبوت ہیں‘ ماروی میمن
اے ٹی ایم سے رقم کی فراہمی میں بدعنوانی کی شکایات کے بعد بائیو میٹرک نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ‘ چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
ہفتہ 26 مارچ 2016 22:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے اور مثبت معاشی اشاریے اس کا ثبوت ہیں، اے ٹی ایم سے رقم کی فراہمی میں بد عنوانی کی شکایات ملنے کے بعد بائیو میٹرک نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2500 ملازمین رضاکارانہ طور پر غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنیوالی خواتین اور ان کے اہلخانہ کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
ان خیالات کا اطحار انہوں نے مقامی ہوٹل میں روٹری انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’’اکنامکس اینڈ کمیونٹی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے صدر رانا ناصر، ڈسٹرکٹ گورنر ساجد پرویز بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ماروی میمن نے کہا کہ مستحقین کو دی جانیوالی مالی امداد مارچ سے 4500 روپے سے بڑھا کر 4700 روپے کر دی گئی ہے۔
ماضی میں اے ٹی ایم کے ذریعے رقم کی تقسیم میں بدعنوانی کی شکایات ہوئی تھیں مگر اب مذکورہ رقم کی تقسیم بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شروع کی گئی ہے تاکہ رقم حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔ کمپیوٹر ڈیٹا بیس سسٹم کے ذریعے غربت شماری کا سروے کیا جارہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے غریب خاندان بھی اس سسٹم میں شامل ہو سکیں گے۔انہوں نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ نسواں بل کے حوالے سے کہا کہ قوی امید ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پنجاب حکومت علماء کرام سے مل کر اس کا حل نکال لے گی ۔موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قوانین سمیت دیگر اقدامات اٹھا رہی ہے جس کا مقصد غریب خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.