قتل کے مقدمہ میں دو افراد کو عمر قید

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:31

لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) سیشن جج لورالائی نے قتل کے مقدمہ میں دو افراد کو عمر قید کی سزائیں سنادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سید انور آفتاب سیشن جج لورالائی نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان نور خان اور رحمت خان جنگوانی کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی جرمانہ وصول ہونے پر متولی عبدالواحد کے ورثا کو ادا کی جائے گی اقدا م قتل کا جر م ثابت ہو نے پر انہیں 324ت پ میں چھ چھ سال قید با مشقت اور پچاس، پچاس ہزار روپے جر مانہ کی سزا ئیں سنائی گئی ہے ،جر مانہ وصول ہو نے پر زخمی علی محمد کو ادا کر نے کا حکم ہوا۔

(جاری ہے)

یاد رہیانہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر11اگست2010کو کو ڈٰ موڑ ضلع بارکھان میں عبدالواحد اور علی محمد پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں عبدالواحد ہلاک ہوا تھا جبکہ علی محمد شدید زخمی ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :