جنید جمشید نے بدسلوکی پر مقدمے کے اندراج کی درخواست دیدی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 مارچ 2016 15:10

جنید جمشید نے بدسلوکی پر مقدمے کے اندراج کی درخواست دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والی بدسلوکی کے معاملے پر جنید جمشید نے ائیرپورٹ چوکی پر مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ چوکی پر دی گئی درخواست میں جنید جمشید کا کہنا ہے کہ ان پر7 سے 8 لوگوں نے حملہ کیا اور نازیبا زبان استعمال کی، سامنے آنے پر حملہ کرنے والوں کو پہچان سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی درخواست پر رپورٹ درج ہوچکی ہے، ایف آئی آر سینیئر حکام کی ہدایت پر درج کی جائے گی۔ جنید جمشید پی کے 372 کے ذریعے کراچی سے گزشتہ رات 11 بجے بینظیربھٹو ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں موجود لوگوں نے ان پر حملہ کردیا، اے ایس ایف کمانڈوز نے جنید جمشید کو حفاظتی تحویل میں لے کر دفتر میں بٹھایا اورپھر پولیس اسکواڈ کے ساتھ گھر روانہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اے ایس ایف سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :