ورلڈ ٹی ٹونٹی،آسٹریلیا نے بھارت کو 161رنز کا ہدف دے دیا

اتوار 27 مارچ 2016 20:30

ورلڈ ٹی ٹونٹی،آسٹریلیا نے بھارت کو 161رنز کا ہدف دے دیا

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ کے گروپ ٹو کے اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے 161رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

موہالی میں کھیلے جارہے میچ میں کینگرو اوپنرز نے ٹیم کو 4.2اوورز میں 54رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد خواجہ 26رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، وارنر بھی 6بنا کر چلتے بنے جبکہ سٹیو سمتھ 2رنز بنا امپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

ایرون فنچ کی ہمت بھی 43رنز پر جواب دے گئی ، میکسویل بھی 31رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ جیمز فالکنر بھی اپنا جادو نہ جگا سکے اور 10رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے ۔ وکٹ کیپر نیول اور واٹسن نے آخری اوور میں 15رنز سکور کرکے آسٹریلیا کا سکور 160رنز تک پہنچا دیا ۔ بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 2جبکہ ایشون ، یووراج، نہرا اور بمراہ نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔