ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، بھارت نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
شاندار بیٹنگ کرنے پر ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار
اتوار 27 مارچ 2016 23:22
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شاندار بیٹنگ کرنے پر ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتوار کو موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا،بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن ہوا اور صرف 37 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سریش رائنا نے بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی اور صرف 49 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تاہم بعد میں یوراج سنگھ اور ویرات کوہلی نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، 94 کے مجموعی اسکور پر یوراج سنگھ 21 رنز بناکر آوٹ ہوگئے لیکن ویرات کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء ، ویرات کوہلی نے پاک بھارت ٹاکرے کی اہمیت بتادی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے
-
ٹی 20 ورلڈ کپ ، جے شاہ نے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سٹار سپورٹس ایک مرتبہ پھر متنازع اشتہار بنا ڈالا
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی پاکستان والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہنے پر مبارکباد
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائیگا
-
میرے والد پر کئی بم حملے ہوئے، شاہین آفریدی کا انکشاف
-
فرنچائزز کو فیس کے حوالے سے ملکی سٹارز کے اعتراض کا خدشہ
-
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیا کپتان مقرر کر دیا
-
بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بلے بنوا لیے
-
بابر اعظم اینڈ کمپنی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں جدوجہد کرے گی: محمد حفیظ
-
آئی سی سی نے نیپال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں سندیپ لامیچنے کی شمولیت کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.