بم دھماکوں کے بعد بند برسلز ایئرپورٹ کل تجرباتی بنیادوں پر کھولنے کا اعلان

پیر 28 مارچ 2016 11:27

بم دھماکوں کے بعد بند برسلز ایئرپورٹ کل تجرباتی بنیادوں پر کھولنے کا ..

برسلز ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ایئرپورٹ حکام نے خود کش بم دھماکوں کے بعد بند ایئرپورٹ کو کل (منگل)تجرباتی بنیادوں پر کھولنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر خود کش بم دھماکوں کے بعد اسے ہرقسم کی سرگرمیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا جسے آج تجرباتی بنیادوں پر دوبارہ کھولا جارہا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہیں مرمت سازی اور دیگر کارروائیوں کی ضرورت ہے کہ نہیں۔اس دوران 800 اہلکاروں پر مشتمل عملہ انتظامی امور کے حوالے سے صورتحال کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ آیا موجودہ صورتحال میں لوگوں کی وسیع تر نقل و حمل ممکن بھی ہے کہ نہیں۔