ایف بی آرمیں 6 ارب 53 کروڑ ٹیکس چوری کا نیا سکینڈل سامنے آگیا
حکومت کے ایس آر اوز 1125 اور ایس آر اوز 492 کی غلط تشریح کرکے برآمدکنندگان و درآمد کنندگان کو فائدہ دیا گیا‘ سرکاری دستاویزات میں انکشاف
پیر 28 مارچ 2016 20:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) ایف بی ار میں ٹیکس چوری میں 6 ارب 53 کروڑ کی کرپشن کا ایک نیا سکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔ نواز شریف حکومت نے متعدد ایس آر اوز کا سہارا لے کر 5874 کسیز میں تاجروں صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو اربوں روپے کا فائدہ اور مجموعی طور پر قومی خزانہ کو چھ ارب 53 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
آن لائن کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق ایس آر اوز 1125 کا سہارا لے کر سابق چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اور موجودہ چیئرمین نے نثار محمد نے برآمدکنندگان کو اربوں روپے کا فائدہ دیا تھا ۔ نواز شریف اقتدار سنبھالتے ہی طارق باجوہ کو سیکرٹری خزانہ پنجاب سے چیئرمین ایف بی آر بنایا تھا۔ ایف بی آر کے 13 فیلڈ افسران نے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو چھ ارب سے زائد کا فائدہ پہنچایا ہے جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے رپورٹ کے مطابق 2015 ء میں حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس آر او 1125 اور ایس آر او 492 کا سہارا اور غلط تشریح کرکے حکومت کے چہیتے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو ڈیوٹیوں ‘ سیلز ٹیکس کی مد میں فائدہ پہنچایاگیا سب سے زیادہ فائدہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان نے حاصل کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.