برسلز کو 6 روز قبل ہی حملہ آوروں کے بارے میں بتایا تھا، ہالینڈ

بدھ 30 مارچ 2016 14:36

برسلز کو 6 روز قبل ہی حملہ آوروں کے بارے میں بتایا تھا، ہالینڈ

ایمسٹر ڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) ہالینڈ نے کہا ہے کہ برسلز میں خودکش حملے کرنے والے شدت پسندوں کے بارے میں حملوں سے6 روز قبل ہی بیلجیم حکام سے معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہالینڈ کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ البکروئی برادران کے بارے میں معلومات امریکا کی طرف سے ملی تھیں جو بیلجیم پولیس تک پہنچا دی گئی تھیں۔ اس تازہ انکشاف سے ایک بار پھر سوال پیدا ہو گیا ہے کہ کیا برسلز میں ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے تھے یا نہیں۔ قبل ازیں ترکی نے بھی کہا تھا کہ اس نے گزشتہ برس خالد البکروئی کو ملک بدر کیا تھا اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں برسلز حکام کو مطلع بھی کیا گیا تھا۔