برسلز حملوں میں نشانہ بننے والے ایئرپورٹ کو مسافروں کے لیے کھولنے میں مزید تاخیر

بدھ 30 مارچ 2016 14:36

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) برسلز حملوں میں نشانہ بننے والے ایئرپورٹ کو مسافروں کے لیے کھولنے میں مزید تاخیر ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبرسلز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردحملوں کا نشانہ بننے والے ایئرپورٹ کو مسافروں کے لیے کھولنے میں مزید تاخیر ہو گئی ہے ۔ایئرپورٹ کوبدھ کے روز کھولا جانا تھا مگر ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس ایئرپورٹ کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ سکتے ہیں۔ دوسری طرف بیلجیم حکام نے 22 مارچ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہونے والی کل ہلاکتوں کی تعداد اب 32 بتائی ہے۔ قبل ازیں یہ تعداد 35 بتائی گئی تھی۔ بیلجیم کی وزیر صحت میگی ڈے بلاک کے ایک ٹوئیٹر پیغام کے مطابق، مکمل چھان بین کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد کم ہو کر 32 ہو گئی ہے جبکہ 94 افراد ابھی تک ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔