حامد خان نے این اے 125میں ووٹوں کی فرانزک تصدیق کیلئے نادرا کو 5لاکھ روپے کی ابتدائی رقم جمع کرا دی

بدھ 30 مارچ 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان نے سپریم کورٹ کے حکم پر این اے 125میں ووٹوں کی فرانزک تصدیق کیلئے نادرا کو 5لاکھ روپے کی ابتدائی رقم جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا اور اس کے اخراجات حامد خان سے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی آئی رہنما حامدخان نے ووٹوں کی فرانزک تصدیق کیلئے ابتدائی رقم جمع کرا دی۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کو پانچ لاکھ روپے جمع کرا دیئے ہیں، نادرا باقی رقم بتائے وہ بھی جمع کرا دیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125 کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :