پنجاب یونیورسٹی امتحانی شیڈول

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مارچ 2016 20:24

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی پارٹ ون ،ٹو اور تھری سالانہ امتحانات2016ء کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطا بق ا یل ایل بی پارٹ ون ،ٹو اور تھری سالانہ امتحانات2016ء کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب9، 10اور 11مئی2016ء اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ16،17اور18مئی2016ء ہے۔جبکہ امتحانات بالترتیب14،15اور16جولائی2016ء سے شروع ہوں گے۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :